گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب گورننس انیشی ایٹوز کے تحت گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں پر لگی غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن شروع، اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس کی طرف سے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس اور منی پٹرول مشین کے خلاف 4245چھاپہ مار کاروائیاں کیں گئیں، 15لاکھ 21ہزار روپے کے جرمانے، 808دکانوں کو سیل، 47مقدمات کا اندراج، 493افراد کو نوٹسز اور 444غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اور غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشن ایل پی جی کا استعمال انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
گوجرانوالہ:غیرقانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف ضلعی انتظامیہ کاکریک ڈائون
Oct 15, 2024