گوجرانوالہ:سول ہسپتال ایک سال سے بند، مریض خوارہو چکے ہیں:خالد عزیز لون

Oct 15, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر سیاسی رہنما خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ سول ہسپتال ایک سال سے بند رہنے سے مریض خوار ہو چکے ہیں فوری کھولا جائے، سول ہسپتال کی ایک سال سے بندش اور تعمیراتی کام کی سست روی افسوسناک ہے سول ہسپتال کی بندش سے ہزاروں مریض روزانہ خوار ہوتے ہیں انتظامیہ اور ن لیگی ممبران کی ہر ماہ ایک تاریخ دیتے ہیں پھر اگلے پندرہ دن بعد پھر جھوٹا وعدہ کر کے عوام کو دلاسہ دیا جاتا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے اور انتظامیہ فوری طور پر ہسپتال مکمل کر کے مریضوں کے لئے کھولے ۔ ن لیگ گوجرانوالہ میں اپنی شکست کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے ۔



مزیدخبریں