دوسراٹیسٹ میچ:پاکستان ٹیم نے پھر دوکھا دے دیا،31رنز پر 2کھلاڑی آوٹ

Oct 15, 2024 | 12:02

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان 31 رنز بنالیے۔ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان شان مسعود 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ صائم ایوب 17 اور کامران غلام 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔

مزیدخبریں