امریکی ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

Oct 15, 2024 | 12:05

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 66 پیسےکا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 283 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں