خرم شیر زمان کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور

Oct 15, 2024 | 12:06

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے 29 اکتوبر تک وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ  محمد شفیع صدیقی نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار خرم شیر زمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پچھلی سماعت پر 2 ہفتے بعد کیس سماعت کے لئے مقرر کرنے کا کہا تھا، جبکہ آفس نے 7 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ   نے استفسار کیا کہ فوری سماعت کی نوعیت کا کیا معاملہ ہے؟۔خرم شیر زمان کے وکیل نے جواب دیا کہ خرم شیر زمان عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں، ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی اور 29 اکتوبر تک وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں