شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کو خوش آمدید کہتے ہیں،ملک خالد نواز بوبی 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے کارکنوں و شہریوں کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں کانفرنس میں دس ملکوں کے نمائندگان و سربراہان کی میزبانی پاکستان و 24 کروڑ عوام کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے اپنے پارٹی سیکریٹریٹ نمبر دار حویلی پنڈوڑہ میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر میر ملک آصف اکبر زیشان مہدی عبد الرحمن توکلی ملک عمر اعجاز رانا شوکت ملک ندیم و دیگر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ملک خالد نواز نے بتایا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد آج شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس گیم چینجر موقع ہے اس کانفرنس کی کامیابی سے ناصرف پاکستان کی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ ملک میں جاری سیاسی معاشی اور اقتصادی شعبوں میں استحکام آئے گا جس کے نتیجے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ملک میں جاری مہنگائی بے روزگاری اور انارکی جیسے بحرانوں پر پانے میں مدد ملے گی ملک دشمن قوتوں اور ملک میں موجود ان کے گماشتوں کو یہ ترقی ہضم نہیں ہو رہی ان کے مکروہ اور بدبودار چہرے عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں ایسے سازشی عناصر اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے.

ای پیپر دی نیشن