راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والے 4 پائرو لائس پلانٹس اور 8 اینٹوں کے بھٹے مسمار کر د دیئے گئے جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکے تھے، محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر کی گئی، جس میں پولیس کی معاونت اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک تھے ان پائرو لائس پلانٹس اور بھٹوں سے نکلنے والی زہریلی دھوئیں اور کیمیکلز نے علاقے کی فضا کو آلودہ کر دیا تھا، جس سے مقامی شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی تھی متعلقہ حکام نے غیر قانونی یونٹس کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔