راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 49 روز کے دوران 951 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 7746 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 84 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 664 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں
951 ان فٹ گاڑیاں بند
Oct 15, 2024