نوجوان نسل کو حضور پاکؐ کی سیرت طیبہ سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری 

Oct 15, 2024

  راولپنڈی(جنرل رپورٹر)روح فورم اور ایپسما کے اشتراک سے ایمبلم ہائر سیکنڈری سکول حیدری چوک سٹیلائٹ ٹاون میں تعلیمی اداروں میں اسوہ حسنہ کے عملی  نفاذ کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،صدارت کرنل( ر )مرتضیٰ علی شاہ اورایپسما کے مرکزی رہنما ابرار شاکر، نیپرا کے ڈی جی مظہر رانجھا، کپس کالج کے پرنسپل محمد ذیشان اور نیو ٹیک یونیورسٹی کے رجسٹرار بریگیڈ ر محمد عدنان کے علاوہ ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان، نائب صدر فواد حنیف، ممبر بورڈز آف گورنر فیڈرل تعلیمی بورڈ مسز سکینہ تاج، کامران سیف قریشی، پروفیسر محی الدین، شاہد اقبال، محمد حذیفہ مہمان خصوصی تھے،کرنل ر مرتضی علی شاہ نے کہا کہ ایک معلم ہونے کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے آگاہ کریں تاکہ وہ موجودہ دور کے فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرسکیں اس عمل میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کردار نہایت اہم ہوگا، بریگیڈیر ر محمد عدنان، مظہر رانجھا، مسز سکینہ تاج، ابرار احمد خان، کرنل ر فواد حنیف، کامران سیف قریشی نے بھی قابل عمل تجاویز پیش کیں۔

مزیدخبریں