راولپنڈی (محبوب صابر /جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی کے14 سے زائدپبلک ٹرانسپورٹ اڈوں اوور ادرگرد واقع گاڑیوں کی ورکشاپوں، واش روم اور ٹائر کی دکانوں میں صفائی نہ ہونے اور کھڑے پانی سے ڈینگی مچھر لاروا برآمد ہونے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی اور ڈینگی آگاہی پوسٹر چسپاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کی ٹیموں نے اچانک چھاپے مارنے شروع کر دیئے،جن کے ساتھ محکمہ ہیلتھ کے اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر ڈینگی سے متعلق آگاہی پوسٹر چسپاں کئے۔ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچا ئوکیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد راشد علی نے واضح تنبیہ کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، اگر کسی بھی جگہ سے ڈینگی مچھر کالاروا برآمد ہوا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔