راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ایس سی او ممبر ممالک کا اسلام آباد میں اکٹھ خطے میں پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے کے مترادف ہے، حکومت ایس سی او فورم سے بھرپور معاشی و تجارتی فوائد حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرے، ایس سی او رکن ممالک دفاع و سیکورٹی کو بھی یقینی بنانے پر توجہ دے، وطنِ عزیز میں ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لئے حکمران اور ادارے وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں، امام حسن عسکری علیہ السلام الہی جاہ وجلالت کے مظہر اور محافظ دین شریعت ہیں۔