تاجر دوست سکیم میں خامیاں دور ،سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، عثمان شوکت

Oct 15, 2024

راولپنڈی(نمائندہ خصو صی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر عثمان شوکت نے کہا ہے کہ  تاجر دوست سکیم میں موجودخامیاں دور کی جائیں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، دکان کے سائز کے حساب سے ٹیکس کولیکشن حقیقت پسندانہ نہیں ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ کم سیلز اور زیادہ سیلز سے ایک جیسا ٹیکس اکٹھا کیا جائے۔ تاجر دوست سکیم اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر عثمان شوکت نے کہاکہ پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں پر ہر سال بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، جو ٹیکس نیٹ میں ہے انہی سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جاتاہے، ٹیکس پیئرز کو ایف بی آر سے اس قسم نوٹس آتے ہیں کہ جن میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی جاتی ہے، جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہے وہ مزید خوفزدہ ہو جاتا ہے، ایف بی آر اور ٹیکس پیئرز کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے،تاجر دوست سکیم کی ناکامی یا مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کی وجہ ٹیکس اتھارٹی اور ٹیکس پیئرز کے درمیان اعتماد کا نہ ہونا ہے، ٹیکس اتھارٹیز کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنا ہو گیانہوں نے کہا کہ   ہمارا المیہ یہ ہے کہ بلا واسطہ ٹیکس کی شرح زیادہ ہیاور  براہ راست ٹیکس کی شرح کم ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور زمینی حقائق کو  دیکھتے ہوئے حقیقت پسندانہ   ٹیکس پالیسی لانا ہو گی۔

مزیدخبریں