راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے پی ایچ اے اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا ۔ احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں ڈینگی مچھروں کی بہتات کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی اہم ترین زمہ داری ادا کر رہا ہے اور پبلک پارکس میں مچھروں کی ممکنہ افزائش کے خاتمے کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکس میں کسی بھی جگہ پانی کھڑے ہونے کی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹء کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا پارکس میں کیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور واٹر ٹینکس کا جائزہ لیا گیا ہے اور پارکس میں کسی بھی جگہ پانی کے مستقل کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاانسدادِ ڈینگی مہم کے حوالیسے ڈینگی کنٹرول ٹیموں نے بھی راولپنڈی کے پارکس کا دورہ کیا ہے اور پی ایچ اے کے اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا گیا ہے۔