راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بلقیس ربانی قریشی لیب اینڈ ڈائیگنا سٹک سینٹر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے، مفاہمتی یاداشت کے تحت کہوٹہ سرکل کے پولیس افسران وجوانوں اور فیملیز کو مختلف اقسام کے لیب ٹیسٹ بلا معاوضہ میسر ہوں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پولیس افسران و اہلکاروں کو معیاری ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایس پی صدرکے بلقیس ربانی قریشی لیب اینڈ ڈائیگنا سٹک سینٹر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط
Oct 15, 2024