اصغر مال روڈ پر نوجوان اورخاتون فائرنگ سے جاں بحق

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ بنی کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان اور عورت جاں بحق ہوگئے پولیس نے بتایا کہ اصغر مال روڈ پر واقع گلی میں حمزہ نامی نوجوان ایک عورت کے ہمراہ مبینہ طور پر اپنے دوست کے گھر آیا تھا جو فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس دوران حمزہ سکنہ کالج روڈ نے پہلے عورت کو قتل کردیا اور پھر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیں.

ای پیپر دی نیشن