مکہ ،مدینہ مسلمانوں کیلئے مرکز توحید و رسالت ہیں ، محمد توحیدی 

Oct 15, 2024

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد توحیدی نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کے لیے مرکز توحید و رسالت ہیں جہاں سے نور ہدایت کی کرنیں چار دانگ عالم میں پھیلتی ہیں اور تا قیامت  دنیا کے بت کدوں میں یہاں کی صدائیں گونجتی رہیں گی وہ عمرہ کے سفر سے واپسی پر اپنی اقامت گاہ اولڈہم میں ملاقاتیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا میری یہ بہت خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے اپنے گھر میں اور اپنے پیارے حبیب ؐکے روضہ پر حاضری کی توفیق بخشی، حرم مکی میں بندے پر توحیدی الہی کا والہانہ غلبہ ہوتا ہے ۔اس وقت ذکر یزدانی اور توحید ربانی کا قلوب پر جو اثر ہوتا ہے وہ ایک مسلمان ہی جان سکتا ہے۔ تاہم یہ بات بہت قابل افسوس ہے کہ شرف و عظمت والی جگہ میں بھی کہ جہاں تزکیہ نفس کے لیے جایا جاتا ہے لوگ نفس پروری اور دکھاوے سے باز نہیں آتے اور دھڑا دھڑ سیلفیاں بناتے جاتے ہیں اسی کے ساتھ کچھ متشدد افراد حرمین میں مذہبی منافرت پھیلانے سے بھی باز نہیں آتے کوئی کہہ رہا ہوتا ہے ائمہ حرمین کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور کوئی جشن عبد میلاد النبی کے اور کوئی حق علی علی کے نعرے بلند کر دیتا ہے اور وہ نہیں جانتے کہ روضہ رسول کے سامنے آوازوں کو بلند کرنا حبط اعمال کا سبب ہے۔

مزیدخبریں