لاہورنجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی،وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

Oct 15, 2024 | 13:23

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کر کے مریم نواز کو رپورٹ پیش کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 رکنی کمیٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔حکام کے مطابق کمیٹی اپنی مدد کے لئے کسی اور کو بھی ممبر بنا سکتی ہے، کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی جس میں کالج کی طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔حکام کا بتانا ہے کہ کمیٹی کالج انتظامیہ کا فوری ریسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوئوں کا جائزہ لے گی۔

مزیدخبریں