راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مطالعہ جذبات اور خیالات کو سمجھنے کی صلاحیت عطا کرتا ہے، وراثت کا حق تحریر سے ادا ہوتا ہے، میجر ریٹائرڈ طارق محمود اعوان کی تحریریں علم کا خزانہ ہیں، چوہدری تبارک ٹیکسلا کا فخر ہے جس نے حسن ابدال سے کراچی تک میراتھن ریس سے حاصل ہونے والی فنڈنگ کو شعبہ تعلیم پر خرچ کرنے کا عزم کیا ہے، ان خیالات کا اظہار پی۔او۔ایف کے سابق سپورٹس ڈائریکٹر محمد توفیق نے میجر ریٹائرڈ طارق محمود اعوان کے نام پر قائم لائبریری کے افتتاح کے موقع پر کیا،مہمان خصوصی ایپسما کے مرکزی رہنما نعیم اشرف کے علاوہ نائب صدر راولپنڈی ڈویژن عطا الرحمن چوہدری، ماہر تعلیم پروفیسر عاشق انجم، پروفیسر شاہد بلوچ،نور محمد نظامی، کیپٹن ریٹائرڈ عمر فاروق، ملک آصف محمود، رفاقت علی اعوان، محمد رمضان، اشفاق ہاشمی، راجہ اعجاز گوہر و دیگر بھی موجود تھے محمد توفیق نے کہا کہ میرے والد گرامی میجر ریٹائرڈ طارق محمود اعوان ایک علمی شخصیت تھی میرے پاس ان کی تحریروں کی صورت میں ایک عظیم علمی خزانہ محفوظ تھا جسے میں نے ایک لائبریری کی شکل دے دی ہے، نعیم اشرف نے کہا کہ انھوں نے اپنے آنگن میں علم کے موتی جمع کئے ہیں ان کی چمک سے علم و ادب کے دیپ روشن ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ تبارک رحمن چوہدری جیسے نوجوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
میرے والدطارق محمود اعوان کی تحریریں علم کا خزانہ ہیں، محمد توفیق
Oct 15, 2024