راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)وارث خان پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ملزم عمیر نے 15 پر کال کی کہ 02 لڑکے گن پوائنٹ پر اس کا موٹر سائیکل اور موبائل لے کر فرار ہو گئے،وارث خان پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، تحقیقات پر معاملہ مابین فریقین لین دین کا پایا گیا،وارث خان پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم عمیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔