کھنڈہ (نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن مظہر حسین بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہردور میں جمہوریت کے فروغ کی جدوجہد اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا مفاہمت کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر بٹھانے کی کوشش کی اب بھی صدر مملکت آصف علی زرداری تما سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کیلیے مل بیٹھ کر مربوط اصلاحات مرتب کرنے کا پیغام دے رہے ہیں وہ گزشتہ روز یہاں نمائندہ نوائے وقت ابرار حسین صابر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے پیغام پر سنجیدگی سے غور اورعمل کرنے کی ضرورت ہے اگر سیاسی جماعتوں کی قیادت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور متحد ہوکر ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نہ نکالا تو قوم کا جمہوری عمل پر سے اعتماد اٹھ جائے گا ۔
پیپلز پارٹی نے ہردور میں جمہوریت کو فروغ دیا،مظہر حسین بابر
Oct 15, 2024