اسلام آباد(خبرنگار)قومی اقلیتی کمیشن کے رکن البرٹ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال دینا افسوسناک ہے، اس سے نہ صرف ملک میں انتشار کے پھیلائو کا خطرہ ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی وطن عزیز کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گااپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بسنے والی مذہبی اقلیتیں ایس سی او کانفرنس کی کامیابی کے لئے عا گو ہیں کہ اس کانفرنس کے ذریعے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوممبر قومی اقلیتی کمیشن نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملکی ترقی کے لئے سوچنا چاہئے۔ البرٹ ڈیوڈ نے کہا کہ احتجاجی سیاست سے قومی مفادات کو شدید نقصان ہوگا اور وطن عزیز مزید نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس ملک میں معاشی ترقی لانے کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے اس لئے ملک کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے مندوبین کی پاکستان آمد کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ملی یکجتی اور ہم آہنگی کا نظر آنا ضروری ہے۔
ایس سی اوکانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال دینا افسوسناک ہے، البرٹ ڈیوڈ
Oct 15, 2024