ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں حادثات کو جنم دیتی ہیں،سرفراز ورک

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا اس سلسلے میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،اسلام آباد پولیس نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کی اہم اور مصروف ترین شاہراں اور چوراہوں پر خصوصی دستے تعینات کئے ہیں  جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے سنگین نوعیت کے حادثات جنم لیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن