اسرائیل کیخلاف مسلمانوں کا اتحاد ہی واحد کامیاب راستہ ہے، شبیر حسن میثمی 

اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامع المنتظرکے زیر اہتمام ’’حمایت از مظلومین‘‘کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اسرائیل کے مظالم اور فلسطینی و لبنانی عوام کی حمایت پر زور دیا اور اسرائیل و امریکہ کی کھلی جارحیت کی شدید مذمت کی، کانفرنس میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، لیاقت بلوچ، علامہ سید افتخار حسین نقوی، مفتی راغب نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ افضل حیدری، علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید محمد نقوی، علامہ سید علی حسین نقوی و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا

ای پیپر دی نیشن