ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس 

Oct 15, 2024

اسلام آباد(خبر نگار) وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پہ تعزیتی ریفرنس جامعہ علمیہ میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے انجمن طلبہ اسلام پنجاب(شمالی)کے ناظم جواد خان لودھی، گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید کالج کے شعبہ علوم اسلا میہ کے سربراہ ڈاکٹر ارشد اقبال نعیمی،پروفیسر را ارتضی حسین اشرفی،جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے ضلعی صدر علامہ نعیم جاوید نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی وفات کے بعد ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ایصال ثواب مرحومین کیلئے صدقہ جاریہ ہوتا ہے۔مرحومہ نے تمام زندگی اللہ کی رضا کیلئے وقف کیے رکھی اور دین کے طلبہ و طالبات کیلئے خدمات پیش کیں۔جامعہ علمیہ کو دین مصطفیؐ کا مرکز بننے میں انکا اہم کردار تھا ،دنیاوی، برزخی اور آخروی کامیابیاں دامن مصطفی ؐکے ساتھ سچی وابستگی میں مضمر ہے۔حضور اکرم ؐکی ذات کے ساتھ اپنے غلامی کے رشتے کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،تعزیتی ریفرنس میں اہم شخصیات،علما و مشائخ سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت،اس موقع پر قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔جبکہ تعزیتی ریفرنس سے علامہ ممتاز احمد ربانی ایڈووکیٹ،اے ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی،علامہ محمد علی نقشبندی،ڈاکٹر مفتی عمران نظامی،مفتی امان اللہ شاکر، مفتی جواد رشید سہروردی اور دیگر نے خطاب کیا نظامت علامہ قاری محمد یونس قادری نے کی۔

مزیدخبریں