پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ دائود شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ سبی میں ہونے والے ایک جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ پارٹی رہنمائوں نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دائود شاہ کو سریاب کسٹم کے قریب گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔