سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات

Oct 15, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہائوس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات  ہوئی ،ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران سٹوری، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق موجود  تھے ،ملاقات میںآئینی ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے اور شفافیت سے آگے بڑھنے پر اتفاق  کیا گیا ،ملاقات میں اس طرح کے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، شیری رحمان  نے کہا کہچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے  آئینی مسودے پر اعتماد میں لے رہے ہیں،ہم نے آج ملاقات میں ایم کیو ایم رہنمائوں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ملاقات میں دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں،   ایم کیو ایم کے ساتھسیرحاصل ملاقات ہوئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پرانا تعلق ہے، آج ملاقات میں تعمیری گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں