تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، ملتان منتقلی کی خبر میں صداقت نہیں،ترجمان پی سی بی

Oct 15, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک،انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے سے متعلق گردش کردہ خبر کی تردید کر دی ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاتیسرا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں