سندھ اور بلوچستان کے جنوبی  اضلاع میں بارش کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم سندھ اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے، گردآلود ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پاراچنار 01، سندھ: بدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور بہاولپور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...