ایس سی او سمٹ کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جاری "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس" کے سکیورٹی انتظامات کا از خود جائزہ لے رہے ہیں ،اس سلسلہ میں انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد،ایس ایس پی سکیورٹی آفس میں موجود کنٹرول روم اور ریڈ زون کا دورہ کیا اور غیر ملکی سربراہان اور وفود کی رہائش گاہوں اور وینیوز پر تعینات سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے 9ہزار سے زائد افسران و جوانوں کو سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات کیا ہے،اس کے ساتھ وزارت خارجہ ،ضلعی انتظامیہ ،پاکستان آرمی ،رینجرز ،ایف سی ،دیگر صوبائی پولیس ،انٹیلیجنس ایجنسیاں ،ٹریفک پولیس اور سپیشل برانچ کے افسران و جوان بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیر ملکی سربراہان ،وفود اور غیر ملکی مہمانوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہیانہوں نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران غیر ملکی وفود کی رہائشگاہوں ،وینیوز ،اور روٹس کی سکیورٹی انتظامات کے ساتھ سرویلنس کو مزید بہتر بنائیں ،تمام شہریوں کو متابادل روٹس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے،ا نہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،اسلام آباد پولیس اپنے تمام تروسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...