ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی

Oct 15, 2024 | 13:49

 وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اب اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے. اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی تھی ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی اصل تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی

مزیدخبریں