مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، ناصر حسین

Oct 15, 2024 | 14:04

 انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ناصر حسین کا کہنا ہےکہ عدم تسلسل ایسا ہے کہ یہ نہیں معلوم کہ آگے کیا ہونا ہے، پاکستان میں چند سال میں 27 سلیکٹرز بدلے، سربراہان بدلے، کپتان بھی بدلے، اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے، جب اتنی تبدیلیاں ہوں تو آپ طویل پلان نہیں کرپاتے، محدود پلان ہی کرتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ناصر حسین کے مطابق مسئلہ بابر اعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں ہے، مسئلہ پاکستان کرکٹ کو جس انداز میں چلایا جارہا ہے وہ ہے، اکثر اوقات پاکستان کرکٹ اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارتی ہے۔سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو سیریز کے درمیان آرام دینے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کا ایک میچ برا ہوا اور آپ نے طے کرلیا کہ بابر کو آرام دینا ہے، یا تو یہ سیریز سے پہلے کیا جاتا یا تینوں میچز کے بعد آرام دینے کی بات کی جاتی، بابر اعظم بہتر رویے کے مستحق تھے۔ 

مزیدخبریں