کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سٹیٹ بینک سرکل نے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں، ان چھاپوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ چھاپے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال، خیابانِ جامی اور ڈیفنس کے علاقے زم زمہ میں مارے گئے۔کارروائی میں 4500 ڈالر، 20 ہزار پائونڈاور 88 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
Oct 15, 2024 | 14:24