پی آئی اے کا ایک اور کیبن کریو کا رکن کینیڈا میں غائب ہوگیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور کیبن کریو رکن کینیڈا میں لینڈنگ کے بعد ڈیوٹی کے دوران غائب ہوگیاہے رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والے کیبن کریو شناخت محسن رضا کے نام سے ہوئی ہے، وہ ٹورنٹو میں لاپتا ہو گئے جس سے انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے. محسن رضا کو 13 اکتوبر 2024 کو ٹورنٹو سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 پر سوار ہونا تھا تاہم وہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچے اور اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئے. ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لاپتا کیبن کریو کے رکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ اسے ٹورنٹو سے پاکستان واپس آنا تھا پی آئی اے انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے. پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے سے نمٹنے کی متعدد کوششوں کے باوجود مسئلہ بدستور برقرار ہے واضح رہے کہ مارچ 2024 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں غائب ہو گئے تھے رپورٹ کے مطابق 47 سالہ جبران بلوچ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی کے-783 پر کیبن کریو کا حصہ تھے 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچے تھے. قبل ازیں 26 فروری کو ایک ایئر ہوسٹس مریم رضا بھی اسلام آباد سے پرواز پی کے 782 پر پہنچنے کے بعد ٹورنٹو میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئی تھیں گزشتہ سال پی آئی اے کے کیبن کریو کے کم از کم 7 ارکان فلائٹ ڈیوٹی کے دوران غائب ہو گئے تھے.

ای پیپر دی نیشن