اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینو کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

 اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینو نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے دونوں جہازوں کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی بندرگاہ میں آنے والا اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔اطالوی جہاز کے ہمراہ اٹالین نیوی کے اعلیٰ حکام اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کا دورہ کیا، جبکہ اطالوی سفیر اور بحریہ کے اعلیٰ حکام نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورہ کے دوران پاکستان بحریہ اور اطالوی ایئر کرافٹ مختلف مشقیں بھی کریں گے۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ پاک بحریہ خطے کی اہم بحری قوت ہے اور پاک اطالوی معاشی و دفاعی تعاون کے روشن امکانات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...