ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگ جاری ہے 3 وکٹوں پر 173 رنز بنا لیے

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگ جاری ہے 3 وکٹوں پر 173 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی قائد شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ابتدائی دو وکٹیں صرف 19 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ عبداللہ شفیق 7 اور کپتان شان مسعود صرف تین رنز بنا کر انگلش اسپنر لیچ کا شکار بن گئے۔ اس موقع پر نوجوان اوپنر صائم ایوب اور ڈیبوٹنٹ کامران غلام نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے پہلے سیشن میں سست رفتاری سے بیٹنگ کی مگر کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ کھانے کے وقفے کے بعد دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سچریاں مکمل کیں۔ چائے کے وقفے سے کچھ دیر پہلے صائم ایوب 77 رنز بنا کر پوٹ کی وکٹ بن گئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 168 رنز تھا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 139 رنز بنا کر پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالا۔  

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...