ڈاکٹروں نے مریضہ کے پیٹ سے دو کلو بال نکال لیے


بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے رپنزل سنڈروم نامی بیماری میں مبتلا لڑکی کے معدے سے 2 کلو بالوں کا گچھا نکال لیا، مریضہ 16 سال سے بال کھا رہی تھی۔

بھارت میں ایک عجیب و غریب بیماری سامنے آئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے ایک لڑکی کے پیٹ سے 2 کلو بال نکال لیے، اس بیماری میں مریض اپنے ہی بال کھاتا رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت کے شہر بریلی سے “رپنزل سنڈروم” نامی ایک نایاب کیس منظر عام پر آیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک 21 سالہ لڑکی کے معدے سے 2 کلو بال نکالیے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حیران کن طبی کیس میں ڈاکٹروں نے 21 سالہ خاتون کے معدے سے 2 کلو انسانی بال نکالے، جو گزشتہ 16 سال سے اپنے بال کھا رہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ خاتون کارگینا کی رہائشی ہے اور اسے “ٹرائیکوفیجیا” نامی بیماری کی تشخیص ہوئی، جسے “رپنزل سنڈروم” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک نایاب نفسیاتی حالت ہے جس میں افراد اپنے بال کھانے کی عادت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

اس خاتون میں یہ تشخیص 20 ستمبر کو کی گئی جب سی ٹی اسکین میں خاتون کے معدے اور آنتوں میں بالوں کے بڑے ذخیرے کا انکشاف ہوا۔

کامیاب آپریشن کے بعد اس حوالے سے سرجن ڈاکٹر ایم پی سنگھ نے بتایا، “بالوں کی مقدار نے خاتون کے معدے کی پوری جگہ کو بھر دیا تھا اور کچھ حصہ آنتوں میں بھی چلا گیا تھا۔”

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے اپنے بال کھا رہی تھی، اور موقع ملتے ہی چپکے سے بال نوچ لیتی تھی۔ یہ حالت، جسے “ٹرائیکو بیزوار” کہا جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اتنی سنگین ہوتی گئی جس کی وجہ سے اسے ٹھوس غذ کے استعمال کے بعد قے آتی تھی۔

خیال رہے کہ بالوں کا یہ گولا متاثرہ خاتون کے معدے سے 26 ستمبر کو سرجری کے ذریعے نکالا گیا۔ اسپتال کی انچارج ڈاکٹر الکا شرما نے اس طرح کے کیسز کی نایابی پر زور دیتے ہوئے کہا، “گزشتہ 20 سالوں میں اس طرح کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...