مٹھا : وزن کم کرنے کے لئے بہترین پھل

مٹھا قدرت کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے، خصوصاً بخار کے مریضوں کیلئے، یہ نہ صرف جسم میں پانی کی کمی نہیں ہو نے دیتا بلکہ اس کا رس وزن کم کرنے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

طب یونانی کی رو سے مِٹھے کا مزاج سرد تر ہے، یہ حرارت کو تسکین دیتا ہے، خون کی حدت کو کم کرتا ہے۔ دل کی تفریح اور تقویت کا سامان ہے۔ دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ مِٹھا تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ ہاتھ پاؤں اور سینے کی جلن کو دور کرتا ہے۔ جسم کی تیزابیت اور فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔

مٹھا باہر سے سبز جبکہ اندرسے لیموں کی طرح دکھائی دیتا ہے اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے البتہ کبھی کبھار اس کا ذائقہ قدرے کڑوا معلوم ہوتا ہے۔ یہ مختلف بیماریوں سے لڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں کیلشیم ،کاپر، آئرن، فاسفورس اور پوٹاشییم کی وافر مقدار پائے جاتے ہیں جبکہ وٹامن سی اس کا بنیادی جز ہے

یہ حیرت انگیز پھل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہو نے دیتا، اس کا رس وزن کم کرنے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دے کر آپ کی صحت بحال رکھتا ہے

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...