جب تک عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہے دھند چھائی رہے گی: فواد چوہدری

Oct 15, 2024 | 16:29

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ڈالر مافیا سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تحریک انصاف کے دوستوں سے گزارش کی ہے کہ بعض یو ٹیوبر پاکستان دشمنوں کی ایما پر پاکستان اور فوج کے خلاف مہم بازی کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں ملک کی عوام اور فوج ایک دوسرے کے سامنے آئے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہوتے یہ ایجنڈا پورا نہیں ہو سکتا۔جب تک عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہے دھند چھائی رہے گی کیوں کہ پی ٹی آئی میں کوئی لیڈر شپ نہیں، یہ سارے فلر ہیں، ان میں سے کوئی یوٹیوبر تھا تو وہ پی ٹی آئی میں آگیا۔

مزیدخبریں