سی پیک اور گوادر پورٹ کی مدد سے چینی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنے کا وقت آ گیا:صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری اور چینی وزیر اعظم نے اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف زرداری نے ظہرانہ دیا . ظہرانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔صدرمملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی جس میں معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اور سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔صدر نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے. چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے.سی پیک اور گوادر پورٹ کی مدد سے چینی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ۔صدر زرداری نے مزید کہا کہ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا . پرانے دوستوں کیساتھ رابطہ قائم کرنے ، تعلقات مضبوطی کیلئے بات چیت کا منتظر ہوں۔صدر مملکت نے دہشتگردانہ حملے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعہ پوری قوم کیلئے تکلیف کا باعث بنا . دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں . دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔صدر مملکت نے مجرموں کو مثالی سزا دینے کے پاکستان کے عزم کے اظہارکیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانےکیلئے تمام اقدامات کریں گے۔اس کے علاوہ صدر زرداری نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور چین کے تمام بنیادی امور بشمول تبت، بحیرہ جنوبی چین پر حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ  پاکستان اور چین اچھے بھائی، پڑوسی، شراکت دار اور دوست ہیں. چین پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات کے فروغ میں صدر آصف زرداری کی خدمات کے معترف ہیں. دونوں ممالک نے عالمی چیلنجز سے قطع نظر ایک دوسرے کی مسلسل حمایت کی ، پاک چین شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔لی چیانگ نے سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کی مدد جاری رکھیں گے .امید ہے پاک چین تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔چینی وزیر اعظم نے چینی وزیر اعظم نے “ون چائنا” پالیسی ، تبت اور بحیرہ جنوبی چین سمیت دیگر مسائل پر حمایت پر پاکستان کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن