بھارتی وزیر خارجہ سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ 

بھارتی ایئر فورس کے خصوصی طیارے نے نورخان ایئر بیس پرلینڈ کیا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور ٹیم کا نور خان ایئر بیس پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔پاکستان آج سے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزیر اعظم کے علاوہ ایران کے پہلے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ کررہے ہیں۔چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ منگولیا کے وزیر اعظم بطور مبصر ریاست اور وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...