پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے:وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات ہوئی۔شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بطور برادر ممالک اور علاقائی شراکت دار، پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔وزیراعظم نے رواں برس جولائی میں دوشنبہ کے اپنے نتیجہ خیز دورے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت کی جانب پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاجک وزیرِ اعظم قاہر رسول زادہ نے ایس سی او چیئر کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تاجک وفد اور دیگر شریک وفود کے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔تاجک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجکستان اور پاکستان کے مابین تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے.تاجکستان، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔تاجک وزیرِ اعظم نے حکومت پاکستان کا تاجکستان کو پاکستان سے چینی برآمد کرنے کی اجازت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...