لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر ایک مضبوط سفارتی مقام دلایا، موثر ڈپلومیسی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی، خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کے ممالک کے لیے باہمی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فورم پر موسمیاتی تبدیلی، معیشت، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے اہم مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا موقع ملے گا۔