پاکستان میں ہونے والی ایس سی او کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے:بلاول بھٹو زرداری

Oct 15, 2024 | 18:00

ویب ڈیسک

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس پاکستان میں ہونا فخر کی بات ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس پاکستان میں ہونا فخر کی بات ہے. بحیثیت وزیر خارجہ پچھلے ایس سی او اجلاس میں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کامیاب ہوگا. مختلف ممالک کے وزرائےاعظم کانفرنس کیلئے پاکستان میں موجود ہیں. بھارت میں جو اجلاس ہونا تھا انہوں نے اسے آن لائن کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او کیلئےبھارت کے وزیر خارجہ کو ویلکم کرتا ہوں. ایس سی او کی کامیابی کیلئے ہم اپنی کمٹمنٹ ظاہر کرنا چاہتے تھے. وزیرخارجہ جے شنکر کو بھیجنا بھارت کا اپنا فیصلہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی ایس سی او کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے. ایس سی او کو دوطرفہ تعلقات سے بالاترسمجھا ہے. بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود آتے، ایس سی او رولز کے مطابق دوطرفہ معاملات کو نہیں اٹھایا جاسکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نے سارک پلیٹ فارم کیلئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، سوچنا ہوگا کیا اپنے تعلقات میں یہی سرد مہری قائم رکھنی ہے؟ دوطرفہ تعلقات کیلئے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے، کسی نہ کسی دن تو بات چیت کا آغاز کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت بدل کر آئین کی خلاف ورزی کی.کیا ممکن نہیں کہ مل کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بات کریں؟

مزیدخبریں