مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت تباہ کردی:شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت تباہ کردی۔سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ آگیا ہوگا کہ ملک کے فیصلے کیسے ہوتے ہیں. معاملے  کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز 10 سال پہلے بھی تھے لیکن مسئلہ نہیں تھا. 1900 ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹ ہے. آئی پی پیز نے منافع کمایا ہے لیکن زبردستی نہیں کمایا، خود مانتا ہوں آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ٹیرف دیا وہی وصول کیا گیا. حکومت وعدہ کرتی ہے اور پھر اس پر کھڑی نہیں ہوتی. حکومت وعدوں کی پاسداری نہیں کرے گی تو سرمایہ کار کیسے آئیں گے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں جب حکومت میں آئے تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی. مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت تباہ کردی.آئی پی پیز نے معیشت تباہ نہیں کی۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی حکومتی عہدیدار بات کرتا ہے تو انویسٹمنٹ پر فرق پڑتا ہے، ہم لوگوں کو حقیقت بتانے پر تیار نہیں ہوتے۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...