خیبر پختونخوا: مزدوروں کو تنخواہیں بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں صنعتی مزدوروں کو تنخواہیں بینک کے ذریعے دی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ لیبر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔  وزیر اعلی نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو مزدوروں کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کی ہدایات کی۔ان کا کہنا تھا کہ  کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹس میں منتقل کروائی جائیں.صنعتوں میں مقامی مزدوروں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔اینٹوں کے بھٹوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے ساتھ ظلم و ذیادتیاں ہورہی ہیں۔ محنت کشوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ اینٹوں کی بھٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن