پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 578 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 578 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 1037 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اسکی آج بلند ترین سطح 85 ہزار 893 جبکہ کم ترین سطح 84 ہزار 856 رہی۔

حصص بازار میں 42 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رہی، یو پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 228 ارب روپے ہے

ای پیپر دی نیشن