کراچی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈرشاہد آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں شکست پرکرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں ہرممکن کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریںگے۔ گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست پرشاہد آفریدی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیںگے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔ ان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ۔