فرانس کے وزیر خارجہ برنارڈ کوچنر نے الزام لگایا ہے کہ طالبان رہنما ملاعمر پاکستان میں موجود ہیں،اور ہر کوئی اس راز سے واقف ہے۔  

برنارڈ کوچنر پیرس میں فرانسیسی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کی کمیٹی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملا عمرکی پاکستان میں موجودگی کوتمام لوگ جانتے ہیں،طالبان رہنما کوئٹہ میں ہیں اور یہ بات کوئی راز نہیں ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ملاعمر کی گرفتاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذید کوشش کرنی چاہیے۔ فرانس کے ویزرخارجہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملا عمر کو پاکستان میں پناہ دی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن