سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے کل سے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

قادرپورگیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے حوالے سے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز پندرہ ، سولہ اوراٹھارہ ستمبرکو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم مرمت کا کام جلد مکمل ہونے کی وجہ سے کل سے پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ ادھر آل پاکستان سی این جی  ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ یہ اجازت ایم ڈی سوئی گیس کمپنی رشید لون اوروفاقی وزیرپٹرولیم سید نوید قمر کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے بعد دی گئی ہے ۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ قادر پور گیس فیلڈ کی مرمت کے بعد گیس کا پریشربڑھ جائے گا اور گیس کی طلب پوری کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن