موسم میں تبدیلی کے باعث بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا ہے تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار سات سوچھپن میگاواٹ اورطلب تیرہ پانچ سو اکیس میگاواٹ ہے۔ جبکہ شارٹ فال کم ہو کرسات سو پینسٹھ میگا واٹ رہ گیا ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آبی ذرائع سے چھ ہزار چھ سوتئیس  میگاواٹ، تھرمل سے ایک ہزارچھ سو اناسی میگاواٹ اور آئی پی پیزسے چار ہزار چار سو دو میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف باون میگاواٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق پاورپلانٹس کو گیس کی سپلائی کم ہونے کیوجہ سے بجلی کی پیداوار متاثرہوئی ہے جس کی وجہ ملک کے بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ پھرسے شروع کردی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن